سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جے آئی ٹی کاشہباز شریف ، حمزہ شہباز ودیگر کو آج پیش ہونیکا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن
۲۴ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں ، جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ، چودھری نثار ، خواجہ آصف ، پرویز رشید ، عابد شیر علی،رانا ثنااللہ کو آج  پیش ہونے کا حکم  دےدیا ۔

جے آئی ٹی کی جانب سے  28 پولیس اہلکاروں کو بھی  25 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پی ایس امداداللہ بوسال ، سیکرٹری قانون نواز گوندل اوراے ڈی سی ریونیو عرفان نواز کو بھی طلب کر لیا گیا۔

پانچ ایس پیز،2انسپکٹروں اور ایک ایس آئی 26 فروری کو جے آٓئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

سیاسی شخصیات کی مسلسل عدم پیشی کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ مکمل نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین ویڈیوز