سانحہ اے پی ایس کی یاد میں  ملک بھرمیں تقاریب کا اہتمام


سانحہ اے پی ایس قرآن خوانی پشاور ‏ ‏92 نیوز ‏
۱۶ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۲ شام

پشاور ( 92 نیوز ) سانحہ اے پی ایس کو 5 سال بیت گئے ، ننھے شہیدوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، شہداء کے لواحقین اس سانحہ میں جان قربان کرنے والوں کی یادوں کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں ۔

16 دسمبر کا وہ دن کوئی نہیں بھولا جب سفاک دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول میں خون کی ہولی کھیلی ، اس دن قوم کے معصوم بچوں نے جان کے نذرانے پیش کئے، ان شہدا کی درجات کی بلندی کے لئے پشاور میں قران خوانی کی گئی۔

قرآن خوانی میں شہداء کے والدین اور بہن بھائیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، شہدا کے عزیز آج بھی جب اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں تو ضبط کے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں۔

اپنے جگر گوشوں کی تصاویر اٹھائے شہداء کے والدین اور بہن بھائیوں نے آرکائیوز لائبریری سے پشاور پریس کلب تک ریلی بھی نکالی، ان کا کہنا تھا کہ انہی معصوم جانوں نے قربانی دے کر پوری قوم کو محفوظ بنا دیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز