Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ اے پی ایس کو 6 برس بیت گئے

سانحہ اے پی ایس کو 6 برس بیت گئے
December 16, 2020

پشاور (92 نیوز) سانحہ اے پی ایس کو چھ برس بیت چکے ، سانحے کے شہدا اور بچنے والوں کے والدین کا حوصلہ اب بھی بلندہے۔

سولہ دسمبر 2014  وہ دن ہے جب پشاورکے آرمی پبلک اسکول  پر  بزدل دشمنوں نے حملہ کردیا، صبح گیارہ بجے دہشتگرد اسکول میں داخل ہوئے نہ صرف طلبہ اور اساتذہ کویرغمال بنایا بلکہ ایک سوبتیس معصوم جانوں سمیت ایک سواکتالیس افراد کوشہید کیا۔

سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی میں دہشتگردوں کو مار گرایا لیکن خونریزی کا واقعہ پیچھے صرف والدین کی آہیں اورسسکیاں چھوڑ گیا۔دہشتگردوں کی یہ سازش علم کی شمع نہ بجھاسکی، ماؤں کا حوصلہ نہ توڑسکی، آرمی پبلک اسکول کی کلاسیں پھربھرگئیں۔

واقعے کے بعد پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کو مزید تیز کیا اور ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔ واقعہ میں بچنے والے آج ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں اور پوری قوم شہدا اے پی ایس کوسلام پیش کررہی ہے۔