سازگار ماحول ہو گا تو لوگ آئیں گے اور متاثر ہو کر سرمایہ لگائیں گے ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سازگار ماحول سرمایہ آن لائن ویزا پروگرام پاکستان موہنجودڑو، لاہور
۱۴ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا سازگار ماحول ہو گا تو لوگ آئیں گے اور متاثر ہو کر سرمایہ لگائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان  نےآن لائن ویزا پروگرام کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آن لائن ویزا پاکستان کو دنیا کے لیے کھولنے کا بڑا قدم ہے، ہماری منزل خوش حال پاکستان ہے، مشکل حالات کا مقابلہ کرنے پر قوم اور فورسز کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں دلکش اور خوبصورت مناظر ہیں، موہنجودڑو، لاہور اور ملتان جیسی ثقافتیں پشاور دنیا کا قدیم شہر ہے جس کی 2500 سالہ تاریخ ہے۔ شمالی علاقہ جات سوئٹرزلینڈ سے کئی گنا خوبصورت ہیں، لوگ آن لائن بکنگ کرائیں گے اور پاکستان آئیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان بہت پُر اعتماد تھا اور ملک تیزی سے اوپر جا رہا تھا لیکن 70 کی دہائی میں ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل ہو گیا جس کو بدلنا بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔ آن لائن ویزے کے اجرا کا مقصد ملک میں سرمایہ کا فروغ بھی ہے۔ لوگ جب آئیں گے تو یہاں سے متاثر ہوں گے اور سرمایہ کاری کریں گے۔

حکومت نے آن لائن ویزوں سے  متعلق پالیسی کا اعلان کر دیا۔ 175 ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا سروس کی سہولت دے دی۔ 96 ممالک کے شہریوں کو آن آرائیوال ویزا دیا جائے گا۔ برطانیہ ، چین ، ترکی ، ملائیشیا اور یو اے ای کے شہری ای میل کے ذریعے ویزا حاصل کر سکیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز