Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق چیف جسٹس پاکستان پر طنزیہ تبصروں سے متعلق رپورٹ طلب

سابق چیف جسٹس پاکستان پر طنزیہ تبصروں سے متعلق رپورٹ طلب
March 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز پر عملدرآمد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے بارے میں طنزیہ تبصروں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز پر عملدرآمد کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی شادی اور ڈیم کی تعمیر پر طنزیہ تبصرے کئے جا رہے ہیں جس پر عدالت نے  رپورٹ طلب کرلی۔