سابق مس کوسٹاریکا کا ملک کے سابق صدر پر ہراسگی کا الزام

کوسٹاریکا
۱۰ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ دن

کوسٹاریکا ( 92 نیوز) سابقہ مس کوسٹاریکا نے ملک کے سابق صدر پر جنسی ہراسگی کا الزام  عائد کردیا۔

سابق مس کوسٹاریکا یازمین مورالس کاکہنا تھا کہ آسکر ایریاس نے انہیں 2015میں  اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ ملاقات کیلئے انکے گھر گئی ۔

آسکر ایریاس کوسٹاریکا کے دو مرتبہ منتخب  صدر رہ چکے ہیں ، 78سالہ نیوکلیئر سائنسدان آسکر ایریاس کووسطی امریکا میں تنازعات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے پر  امن کا نوبل انعام بھی مل چکا ہے ۔

آسکرایریاس پر اس سے قبل بھی کئی خواتین نےجنسی طورپر  ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں تاہم وہ ان الزامات کو مسترد کرتے آرہے ہیں۔

ان کے خلاف خواتین اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز