Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق مس پاکستان یو ایس زینب علی حیدرٹریفک حادثےمیں جاں بحق

سابق مس پاکستان یو ایس زینب علی حیدرٹریفک حادثےمیں جاں بحق
December 3, 2019
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) سابق مس پاکستان یو ایس زینب علی حیدر ٹریفک حادثے میں چل بسیں ، زینب علی اپنے والدین سے ملنے  امریکی ریاست میری لینڈ گئی تھیں ، وہ واپس نیو یارک جا رہی تھیں کہ راستے  میں  ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے  تو زینب علی جاں بحق ہو چکی تھیں ، گاری موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کےباعث حادثے کا شکار ہوئے ۔ زینب علی حیدر کی گاڑی کو حادثہ رات کے اوقات میں پیش آیا ، روٹ ون پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار گاڑی  حادثے کا شکار ہوئی ، 32 س سالہ زینب  سابق مس پاکستان یو ایس اور موجودہ آرگنائزر تھیں۔ پولیس کے مطابق وہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ میری لینڈ اسٹیٹ پولیس پرنس جارج کاونٹی کی جانب سے حادثے کی تحقیقات سے متعلق بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی اور گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔