Wednesday, November 25, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شعیب اختر نے پی سی بی لیگل ڈیپارٹمنٹ کو نالائق ترین شعبہ قرار دے دیا

شعیب اختر نے پی سی بی لیگل ڈیپارٹمنٹ کو نالائق ترین شعبہ قرار دے دیا
April 29, 2020 05:33 pm

راولپنڈی (92 نیوز) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو نالائق ترین شعبہ قرار دے دیا۔ شعیب اختر نے پی سی بی پر میچ فکسنگ کرنے والوں کو بچانے کا الزام لگا دیا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا پی  سی بی نے پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  آن لائن بیٹنگ کی اجازت دی اور اب اس سے لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سابق فاسٹ باؤلر نے  پی سی بی کی لیگل ٹیم پر نشتر برساتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے 15 سال سے ایک ایسے بندہ کو لیگل ایڈوائزر رکھا ہوا جسے ایک کنٹریکٹ تک نہیں پڑھنا آتا۔ سینیئر کرکڑ اینالسٹ مرزا اقبال بیگ نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا پی سی بی کو مسائل کو حل کرنے کے لیے قانونی شعبے کو مضبوط بنانا ہو گا۔ شعیب اختر نے فکسنگ کو روکنے کے لیے کریمنل ایکٹ کو قومی اسمبلی سے پاس کروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

رابطہ کیجیے