Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا

سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا
August 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کی دادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ جی او آر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ن لیگی رہنماؤں ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ہوئی۔ نماز جنازہ میں سابق صدر مملکت کے صاحبزادے ڈاکٹر عامر تارڑ، محمد فاروق ، صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر ،زعیم حسین قادری ، بلال تارڑ ذیشان ملک ، غزالی بٹ ، چودھری شہباز احمد ، سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ، اعظم نذیر تارڑ ،رمضان صدیق بھٹی ،سابق مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید ، :رانا مبشراقبال ، رانا مشہود احمد خان ،مہر اشتیاق احمد، شہباز بدر ،وقاص رانا ،رانا محمود کاشف صبغت اللہ سلطان، توصیف شاہ  ، میاں محمد سلیم ،ڈاکٹر عبدالروف، ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ، ڈاکٹر احتشام  الدین، ڈاکٹرمحمد بشیر ، ڈاکٹر احمد رضا بٹ ، ڈاکٹر احتشام کی شرکت ہوئی۔