سابق صدر اور وزیر اعظم جیل میں تو دہشت گرد آزاد ہیں ، بلاول بھٹو


سابق صدر وزیر اعظم جیل دہشت گرد آزاد بلاول بھٹو
۲۹ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ شام

 گوجر خان (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم نوازشریف جیل میں تو دہشت گرد آزاد ہیں۔

گوجر خان میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ۔ انہوں نے کہا سابق صدر اور وزیر اعظم جیل میں تو دہشت گرد آزاد ہیں ،حکمران جمہوریت کا لبادہ پہن کر جمہوریت پر حملے کر رہےہیں۔ وزیراعظم کو وزیر نکالنے اور رکھنے کا اختیار نہ ہو اسے سلیکٹڈ نہ کہیں تو کیا کہیں ؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بولے یہ غریب کے گھروں کو تحفظ دینے کے بجائے ان کو گراتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی سے بول نہیں سکتے، سیاست نہیں کر سکتے، یہ کس قسم کی آزادی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا عمران خان تو ساری زندگی ہی کسی نہ کسی کی سفارش پر سلیکٹ ہوا۔ اس سلیکٹڈ نے سلیکٹرز کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا جس وزیراعظم کو بجٹ بنانے کا اختیار نہ ہو اس کو سلیکٹڈ نہ کہوں تو کیا کہوں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پہلے پارلیمان پر باہر سے،آج اندر سے حملہ کر رہےہیں۔ یہ جمہوریت کا لبادہ پہن کر جمہوریت پر حملے کر رہےہیں۔ یہ کس منہ سے ہم سے حساب مانگ رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز