سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں


zardari
15 اگست, 2020 8:33 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں ،ویڈیو لنک کے ذریعے  پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میں شرکت کی ۔

سابق صدر آصف زرداری بھی سیاسی میدان میں متحرک، پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس کے دوران سابق صدر نےکہا ان کیلئے کیسز نئی بات نہیں، ہمیشہ حالات کا مقابلہ کیا ۔

اجلاس کے بعد رضا ربانی کا کہنا تھا سابق صدر نے عوامی مسائل پر احتجاج کی ہدایت کی، نیب کا اسی طرح سامنا کریں گے جس طرح ماضی میں کرتے رہے، ہمارے لئے کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی بات نئی نہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا فسطائیت کا نظام آگے بڑھانے کیلئے ایف اے ٹی ایف کو استعمال کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت نے پارلیمان کو معطل بنانے کی کوشش کی، یہ یہ کالا قانون پاس ہوگیا تو عام شہری کا جینا دشوار ہوجائے گا۔

لطیف کھوسہ نے کہا سابق صدر کے خلاف ریفرنسز میں کوئی جان نہیں اس لئے میڈیا ٹرائل پر زور دیا جارہا ہے، آصف زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں پیش ہوں گے، اس موقع پر پیپلزلائرز فورم کے وکلا بھی ہمراہ ہوں گے ۔

اس سے قبل اجلاس کے دوران آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.