سابق ایم این اے جمشید دستی کے گھر پر پولیس کا مبینہ چھاپہ

سابق ، ایم این اے ، جمشید دستی ، گھر ، پولیس ، چھاپہ
۱۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن

 مظفرگڑھ (92 نیوز) سابق ایم این اے جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے مبینہ طور پر چھاپہ مارا۔

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اپنے ویڈیو بیان میں رو پڑے۔ جمشید دستی نے الزام عائد کیا ہے پولیس نے بھانجے اور رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ فضل الرحمٰن کے جلسے میں شامل ہونے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے جمشید دستی کا بھانجا اوربھتیجا مقدمات میں عدالتی مفرور اور اشتہاری ہیں، گرفتاری کیلئے کارروائی کی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز