سائرہ افضل تارڑ کی صحت کے مسائل پر وزیر اعظم کو  مذاکرہ کی دعوت


سائرہ افضل تارڑ صحت کے مسائل وزیر اعظم ‏ مذاکرہ لاہور ‏ ‏92 نیوز مسلم لیگ ن ‏ ماڈل ٹاؤن
۰۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے  صحت کے مسائل پر وزیر اعظم عمران خان  اور وفاقی و صوبائی وزراء کو مذاکرہ کا چیلنج دیدیا۔

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ تبدیلی سرکار چورن کیا بیچے گی ، انہیں تو پیکنگ بھی نہیں کرنی آتی ، کرائے کے لوگ حکومت نہیں چلا سلتے ،نقل کےلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے آج ان سے پولیو اور ڈینگی تک کنڑول نہیں ہو رہا۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  لیگی خواتین ورکرز نے  ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، لیگی رہنما عظمی بخاری کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے ہو گا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آئی جی جیل خانہ جات نے کہاکہ مریم نواز کے پاس سے موبائل نہیں نکلا، شیخ رشید کو جھوٹ بولتے شرم آنی چاہئے۔

لیگی خواتین رہنماوں کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی پہلے اپنے فارن فنڈنگ کا جواب الیکشن کمیشن میں دے،آج تبدیلی لانے کے سہولت کاروں کو گلی محلوں میں بددعائیں مل رہی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز