ساؤتھ ایشین گیمز، پاکستان نے بھارت کو اسکواش فائنل میں ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا


ساؤتھ ایشین گیمز، پاکستان، بھارت ،اسکواش فائنل، گولڈ میڈل، جیت، کٹھمنڈو، 92 نیوز
10 دسمبر, 2019 6:48 شام

کٹھمنڈو (92 نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بڑی کامیابی سمیٹ لی، اسکواش کے فائنل میں روایتی حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

ساؤتھ ایشین گیمز کے آخری روز بھی پاکستان کی شاندار پر فارمنس کا سلسلہ جاری رہا، اسکواش کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

قومی ٹیم نے فائنل میں بھارت کو دو،ایک سے مات دی، پاکستان کی ایونٹ میں گولڈ میڈلز کی تعداد 33 ہوگئی مجموعی طور پر پاکستان کے تمغوں کی تعداد 126 ہے۔

سائوتھ ایشن گیمز کا آج آخری روز ہے، 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ 2021 میں اسلام آباد میں سجے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز