زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

زمینی حقائق ، بھارت ، سچ ، ڈی جی آئی ایس پی آر
۱۹ اپریل, ۲۰۱۹ ۸:۱۳ دن

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا۔ امید ہے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک 2016 سے متعلق جھوٹ بھی سامنے آئے گا۔

 بھارت نے پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا تھا ۔ پلوامہ حملے میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی مداخلت کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا لیکن بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بالاکوٹ حملے میں کئی دہشت گرد اور پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے۔

 اس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو تباہ کیا تھا اور بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا تھا۔

 پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک کے ملٹری اتاشیوں، غیر ملکی سفیروں اور غیر ملکی صحافیوں نے بالا کوٹ کا دورہ بھی کیا تھا جہاں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

 اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا اور کہا کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی بھی پاکستانی فوجی یا سویلین ہلاک نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز