زمبابوے کرکٹ بورڈ کی آئندہ ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق


Zimbabway vs pakistan
16 ستمبر, 2020 11:32 دن

لاہور ( 92 نیوز) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ، چیئرمین زمبابوے بورڈ نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے اجازت ملنے کا امکان روشن ہوگیاہے ، بہت جلد با ضابطہ اعلان بھی کردیا جائے گا،زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آنے کی امید روشن ، بورڈ حکام نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ۔ چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ تاوینگوا موکوہلانی  نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے اجازت ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے حکومت سے جلد کلیئرنس مل جائے گی  جس کے بعد باضابطہ طور پر  اعلان کیا جائےگا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ،دورہ پاکستان پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی جانب سے کورونا پروٹوکولز سمیت اپنی تیاریوں کا پلان زمبابوین بورڈ  کو پہلے ہی ارسال کیا جا چکاہے،ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتان جبکہ ون ڈے سیریز راولپنڈی میں کھیلنے کا پلان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز