زمبابوے میں ٹریفک حادثہ، 47 افراد ہلاک

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۳:۵۱ شام

ہرارے (92 نیوز) زمبابوے میں ایک خوف ناک ٹریفک حادثے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

زمبابوین میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت ہرارے سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر دور ہرارے روساپے شاہراہ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بسوں میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

زمبابوے میں رواں برس جون میں بھی ایک خوف ناک ٹریفک حادثے میں 43 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز