زلفی بخاری کانام ای سی ایل میں ڈالنےکا معاملہ ، فریقین کو 21 جون کیلئے نوٹس جاری

۱۴ جون, ۲۰۱۸ ۳:۲۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کے دست راست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نےفریقین کو21جون کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر ای سی ایل کو ذاتئ حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔

زلفی بخاری کی جانب سےسکندر بشیر مہمند ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، نیب کو فریق بنایا گیا ۔

سکندر بشیر مہمند نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل زلفی بخاری پر عائد سفری پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔ انہیں 11 جون کو عمرہ روانگی پر ائیر پورٹ پر غیر قانونی طورپر روکا گیا۔ بعد ازاں چھ دن کے لیے استثناء دیتے ہوئے جانے کی اجازت ملی۔

ایڈوکیٹ سکندر بشیر مہمند نے مزید کہا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں غیر قانونی طور پر شامل کیا گیا۔ سفری پابندیاں آئین کے آرٹیکل 9، 10 اے، 14 اور 18 کے خلاف ہیں۔ عدالتی فیصلہ کے تحت نیب صرف جاری تحقیقات کی بنیاد پر سفری پابندی نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.