زرعی یونیورسٹی ملتان میں طلبا کے درمیان کھانوں کا مقابلہ ہوا



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۷:۲۹ شام

‎ ملتان (92 نیوز) زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلبا کے درمیان سبزیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کھانوں کا مقابلہ ہوا جس میں طلبا و طالبات نے مزیدار پکوان بنائے۔

‎ سرسوں کا ساگ، مکئی باجرے کی روٹی اور کدو کا حلوہ سجائے یہ طلبہ طالبات  اس وقت شریک ہیں سبزیوں سے بنے کھانوں کے مقابلے میں جہاں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء نے خوب محنت سے کھانے بنائے اور انہیں بہترین انداز میں پیش کیا۔

‎ زرعی یونیورسٹی ملتان میں منعقد کئے گئے کھانوں کے مقابلے میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چالیس سے زائد سٹالز میں کوئی سبزیوں کا مزیدار سالاد سجائے ہوئے ہے تو کوئی دیسی کھانوں اور دالوں کی اہمیت واضح کرنے میں مصروف ہے جسے حاظرین بھی خوب سراہ رہے ہیں۔

‎ دور حاظر میں جنک فوڈ کی مانگ اپنی جگہ، لیکن سبزی، پھل اور دالوں سے بنے کھانوں کا ذائقہ اور غزائیت الگ ہی پہچان رکھتی ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز