زرداری کے ہاتھوں کی کپکپاہٹ بڑ ھ گئی، دل کے والوز میں خون کی گردش متاثر


آصف زرداری پمز منتقل طبی معائنہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان پیپلزپارٹی ‏ شریک چیئرمین ‏ سابق صدر ‏ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ‏
۳۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۸ شام

لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کے ہاتھوں کی کپکپاہٹ بڑھنے لگی جبکہ دل کے والوز میں خون کی گردش بھی غیر معمولی ہونے لگی۔ سابق صدر زرداری کا میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا اور رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کر دی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں حکمران لیڈروں کی زندگی سے کھیلنے سے بھی باز نہیں آ رہے، حکومت کا جانا اب ٹھہر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کو قید کر کے بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ان کی صحت بہتر نہیں، حکومت سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو محض الزام اور تفتیش کے لئے قید کیا گیا ہے، بغیر کسی عدالتی حکم  کے زرداری صاحب کو قید میں رکھنا سرا سر نا انصافی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.