زرداری نے ضمانت کیلئے اپیل کرنے سے انکار کیا ہے، مراد علی شاہ


فریال تالپور ‏ مراد علی شاہ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز
۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ شام

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے ڈیل کی خبریں مسترد کردیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں۔ آصف زرداری کا کیس زیر سماعت ہے۔ شیخ رشید ڈیل کےدعوے کیسے کرسکتے ہیں۔ ؟ پروگرام ”ہوکیا رہا ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا آصف زرداری نے ضمانت کیلئے اپیل کرنے سے انکار کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا آصف زرداری شوگر کے مریض ہیں۔ ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ حکومت کی تمام انتقامی کارروائیوں کو باوجود زرداری صاحب نے ضمانت کیلئے اپیل نہ کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا پیپلزپارٹی دھرنوں سے استعفے لینے کے حق میں نہیں مگر انہیں عمران خان کو خود ہی کرسی چھوڑ دینی چاہیے کیوں کہ اُن سے حکومت نہیں چل رہی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا کہ ۔وزیراعظم ان سے ملنا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے جس کے خلاف عدالت جائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.