زرداری ، نواز جیسے نہیں ، طاقتور آدمی ہیں ، آغا سراج درانی


زرداری ‏ نواز طاقتور آغا سراج درانی کراچی ‏ ‏92 نیوز
۱۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۰ دن

کراچی (92 نیوز)آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہےکراچی کی احتساب عدالت نےمفرور ملزمان کو کیس سے الگ کرکے ٹرائل تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ آغاسراج درانی  نے کہا کہ آصف زرداری  نواز شریف کی طرح نہیں ہیں وہ طاقتورآدمی ہیں۔

اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوکراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا ، عدالت نے آغا سراج کے اہل خانہ سمیت دیگر مفرور ملزمان کو کیس سے الگ کر دیا  ، مفرور ملزمان میں آغا سراج کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے نام شامل ہیں ۔

عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیاہے ، آئندہ سماعت پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر پر فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نےصحافیوں کےسوالات کےجواب میں کہاکہ  وہ جیل میں ہیں انہیں سیاست کاکیا پتہ ، پلی بارگین کیوں کرونگا اور کس لیے کرونگا ، آغاسراج درانی نےکہاکہ آصف علی زرداری نوازشریف کی طرح نہیں وہ ایک طاقتورآدمی ہیں۔

صحافی نےسوال کیاکہ جو نیب  کی پکڑ میں آتاہے وہ بیمار پڑ جاتا ہے؟ آپ کیسے اب تک ٹھیک ہیں ، جس پرآغاسراج درانی نے کہا کہ وہ  شروع سے ہی کسرت کرتےہیں اس لئے صحت مند ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.