رینٹل پاور کارکے اسکینڈل،شاہد رفیع کا کروڑوں کے کِک بیکس لینے کا اعتراف


رینٹل پاور کارکے اسکینڈل،شاہد رفیع کا کروڑوں کے کِک بیکس لینے کا اعتراف
۰۶ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) رینٹل پاور کارکے اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ، سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع نےکروڑوں روپے کِک بیکس لینے کا اعتراف کر لیا ۔ اعترافی بیان کے بعد نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا ۔

نندی پور پاور پراجیکٹ کیس ، بابر اعوان ، راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

ذرائع کے مطابق رینٹل پاور کارکے اسیکنڈل کے اہم ملزم سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع نے مجسٹریٹ کے سامنے کروڑوں روپے کِک بیکس لینے کا اعتراف کر لیا ۔

رشوت کے طور پر ملنے والے دو کروڑ روپے بھی نیب کو دے دیے  ، چیئرمین نیب نے شاہد رفیع کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی ۔

کروڑوں روپے واپسی کی آمادگی پر شاہد رفیع کو رہا کر دیا گیا ، کارکے کیس عالمی عدالت میں بھی چل رہا ہے ، نیب نے تمام ثبوت عالمی عدالت میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز