رینالہ خورد میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی

رینالہ خورد نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم ‏ پلاٹوں کی قرعہ اندازی ‏ رینالہ خورد ‏ ‏92 نیوز نیا پاکستان ‏ قرعہ اندازی ‏ گورنر پنجاب ‏ چودھری سرور ‏ گھروں کی فراہمی ‏ عمران خان ‏ عمران خان کا مشن ‏ شررگڑھ روڈ ‏ ‏52ایکڑ رقبہ ‏
۱۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۶ شام

رینالہ خورد ( 92 نیوز) رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے 860 پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی ، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور  کا کہنا ہے کہ  عوام کو گھروں کی فراہمی عمران خان کا مشن ہے اور اسی کی  تکمیل کے لئےآج وہ  اکٹھے ہوئےہیں۔

نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی شیرگڑھ روڈ رینالہ خورد پر52ایکڑ رقبہ پر محیط  860پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی  ، جس کیلئے  1900سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروائیں۔

تقریب  کے  مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید تھے،انکا استقبال صوبائی وزیر پیر صمصام  بخاری، ڈی جی ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ، سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق کے علاوہ ضلعی پی ٹی آئی قیادت نے کیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےتقریب سےخطاب کرتےہوئے  کہا کہ عوام کو گھروں کی فراہمی عمران خان کا مشن ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ گھر کہاں ہیں  ان کو بتاناچاہتا ہوں کہ ادھر رینالہ میں گھر ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز