ریسکیو آپریشن میں 2 سے 3 دن لگیں گے، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک


ریسکیو آپریشن ، 2 سے 3 دن ، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک ، لاہور ، 92 نیوز
22 مئی, 2020 10:48 شام

لاہور (92 نیوز) سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔ ہمارا ایمان ہے کہ سارے افراد شہید ہیں۔

ارشد ملک نے کہا کہ میرے شہری شہید ہوئے ہیں، میرے مجاہد شہید ہوئے ہیں، ہم نے انجن انڈسٹری سے رابطہ کرلیا ہے، بڑی ایکسپرٹ ٹیم اس کی انویسٹی گیشن کرےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک چیز سامنے آجائے گی۔ حادثے کا شکار ہونیوالا جہاز ہر لحاظ سے ٹھیک تھا، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ آزاد ادارہ ہے، وہ اس کی تحقیقات کرے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز