ریحان قتل کیس ، گرفتار ملزم سے پولیس نے رشوت بٹور لی


ریحان قتل کیس گرفتار ملزم دانیال رشوت کراچی ‏ ‏92 نیوز رشوت خوری ‏ ریحان قتل کیس ‏ دانیال ‏ بہادر آباد ‏ کم عمر ‏ ایس ایس پی ایسٹ ‏ ایس آئی او ‏
24 اگست, 2019 7:15 شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس رشوت خوری سے باز نہ آئی ، ریحان قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزم دانیال کے اہلخانہ سے رشوت بٹورلی ، تفتيشی ٹیم کے 3 اہلکاروں کو گرفت میں لے لیا گیا ۔

بہادر آباد میں شہریوں کے تشدد سے کم عمر  ریحان کے قتل  کیس میں  بہادرآباد تفتیشی ٹیم نے  ملزم دانیال کے  اہلخانہ سے رشوت بٹوری ، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کو لیکر اس کے گھر پہنچے اور خوف و ہراس پھیلایا  جس پر ایس آئی او فاروق، سب انسپکٹر رحمت، کانسٹیبل شاہ فیصل، غلام رسول اور محمد خان کیخلاف پرچہ کاٹ دیا گیا ۔

قانون حرکت میں آیا تو 3 اہلکار شکنجے میں آگئے  جبکہ 2 اہلکار بھاگ نکلے  ، جن میں محمد خان اور غلام رسول شامل ہیں ۔

قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جسمانی ريمانڈ ميں 3 دن کی توسیع کردی گئی  ۔

مقتول ریحان کے اہلخانہ نے آج عدالت میں حاضری کے وقت  بینرز اٹھاکر ملزمان کیخلاف اور انصآف کیلئے احتجاج کیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز