ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب


سعودی عرب ، مقیم پاکستانیوں ، جشن آزادی ، جوش و جذبہ
14 اگست, 2020 3:42 شام

 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں میں جشن آزادی پر بھرپور جوش و جذبہ دیکھا گیا۔ کیک کاٹ کر جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی۔

پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہمیں باوقار قوم بننے کا درس دیتا ہے۔ پاک سعودیہ تعلقات ہمیشہ مضبوط بنیادوں پر قائم رہیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی کمشنر آمنہ بلوچ نے پاکستان کا قومی پرچم فضا میں بلند کیا۔ اس موقع پر سفارتی عملہ اور پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

آسٹریلیا میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین نے پرچم کشائی کی۔

تازہ ترین ویڈیوز