ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دینگے ، وزیر اعظم

ریاست وزیر اعظم اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران خان
۰۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے ، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ، یکساں اطلاق ہو گا۔

بابر اعوان سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست  پہلے ، سیاست بعد میں آتی ہے ، ملکی اداروں کومزید مستحکم کریں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان  سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی  نے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی  نے مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔اپوزیشن سے رابطوں پر بھی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

حکومتی مذاکرات کمیٹی کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملات سیاسی طور پر حل ہوں۔

تازہ ترین ویڈیوز