Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رہبر کمیٹی کا اجلاس آج، نئے چیئرمین سینٹ کا نام فائنل ہوگا

رہبر کمیٹی کا اجلاس آج، نئے چیئرمین سینٹ کا نام فائنل ہوگا
July 11, 2019
اسلام آباد،لاہور (  ویب ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں نئے چیئرمین سینٹ کے نام کو حتمی شکل دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ جانب سے راجہ ظفر الحق اور حاصل بزنجو کے نام زیر غور ہیںتاہم اعلان آج رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہو گا ، اجلاس میں صادق سنجرانی کے خلاف تحریک کی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر چیئرمین سینٹ کی تبدیلی اور نئے چیئرمین سینٹ کے ممکنہ ناموں پر مشاورت بھی کی گئی،دونوں رہنماؤں نے مل جل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔