Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

رگبی ورلڈ کپ 219 کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا

رگبی ورلڈ کپ 219 کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا
October 21, 2019 09:02 pm

ٹوکیو ( 92 نیوز) رگبی ورلڈ کپ 219 کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا ، انگلینڈ،نیوزی لینڈ،ویلز اورجنوبی افریقہ رگبی ورلڈکپ 2019کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے  ۔ میزبان جاپان کو کوارٹرفائنل میں جنوبی افریقہ نے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،پہلا سیمی فائنل 26،دوسرا27اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ جاپان میں جاری رگبی ورلڈکپ کے چاروں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا  ، 26اکتوبر کو رگبی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ سے ہوگا ۔ دوسرا سیمی فائنل 27اکتوبر کو ویلز اورجنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کا فائنل 2نومبر کو کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں ویلز نے سخت مقابلے کے بعدفرانس کو محض ایک پوائنٹ سے شکست دیدی ، فرانس کے 19 پوائنٹس کے جواب میں ویلز نے 20پوائنٹ بنا کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ جنوبی افریقہ نے میزبان جاپان کے فائنل کھیلنے کے خواب کو چکنا چور کردیا ، چوتھے کوارٹر فائنل میں میزبان ٹیم بالکل آف کلر نظر آئی ، جنوبی افریقہ نے باآسانی 23پوائنٹس کے واضح فرق  سے میچ اپنے نام کرلیا۔

Contact Details