رگبی ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست


رگبی ورلڈ کپ سیمی فائنل نیوزی لینڈ یوکوہاما ‏ ‏92 نیوز دفاعی چیمپئن ‏ نیوزی لینڈ ‏ فائنل ‏ جاپان ‏
26 اکتوبر, 2019 7:33 شام

یوکوہاما ( 92 نیوز) جاپان میں جاری رگبی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے مسلسل تیسری بار فائنل کھیلنے کا خواب  انگلش کھلاڑیوں نے چکنا چور کر دیا ، پہلے سیمی فائنل میں ن یوزی لینڈ کی ٹیم کو انگلینڈ نے 12 پوائنٹس سے شکست دیکر ایونٹ سے آؤٹ کر دیا ۔

یوکوہاما جاپان میں جاری  رگبی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کا حیران کن رزلٹ رہا ،  دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کو انگلینڈ نے ہرادیا ، کیوی ٹیم نے میچ سے قبل مخالف ٹیم کا تمسخر اڑانے کیلئے اپنا روایتی ہاکا ڈانس پیش کیا۔

انگلینڈ نے ابتدا سے اختتام تک میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی،فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے دفاعی چیمپئن کےہر حملے کو ناکام بنایا ۔ سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ نے مقررہ وقت میں 19پوائنٹس اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ صرف سات پوائنٹس ہی بناسکی ۔

سال  2003میں  عالمی چیمپئن بننےوالی انگلینڈ چوتھی دفعہ فائنل کھیلے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو عالمی مقابلوں میں مسلسل 15فتوحات کے بعد شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

دوسرا سیمی فائنل کل ویلز اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا

تازہ ترین ویڈیوز