رگبی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی ویلز کو ہرا کر فائنل میں رسائی

رگبی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ، ویلز، فائنل میں رسائی، یوکوہاما، 92 نیوز
۲۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۶ شام

یوکوہاما (92 نیوز) جاپان کے شہر یوکوہاما میں جاری رگبی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے سخت مقابلے کے بعد ویلز کو تین پوائنٹس سے شکست دیدی۔ 57 ویں منٹ تک میچ 9۔ 9 پوائنٹس سے برابر رہا۔

انجریز کی شکار ویلز کی ٹیم نے مقابلہ توخوب کیا اور وقت ختم ہونے سے 6 منٹ پہلے میچ ایک بار پھر 16۔16پوائنٹس سے برابر کردیا

میچ کے آخری لمحات میں جنوبی افریقہ کی تجربہ کارٹیم اپنے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے میچ پر حاوی ہوتی گئی اور میچ 16 کے مقابلے 19 پوائنٹس سے اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں 2 نومبر کو فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

ادھر نیوزی لینڈ کے عوام اور میڈیا سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر ششدر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ایک اخبار نے اپنی ٹیم کی شکست پرصفحہ اول کو سیاہ رکھا، دوسرے صفحے پر سرخی جمائی، نیوزی لینڈ کی ہار سے ایسا لگا جیسے دنیا ختم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز