Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روٹر ڈیم اوپن ٹینس کا ٹائٹل جائل مونفلز نے جیت لیا

روٹر ڈیم اوپن ٹینس کا ٹائٹل جائل مونفلز نے جیت لیا
February 17, 2020
روٹر ڈیم ( 92 نیوز) روٹر ڈیم اوپن ٹینس کا ٹائٹل فرانس کے جائل مونفلز نے  اپنے نام کر لیا، فرنچ ٹینس پلیئر نے  فائنل میں کینیڈا کے فلیکس اوگر کے ارمانوں پر پانی پھیرا ، جائل مونفلز نے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی سمیٹ کر دوسری بار روٹر ڈیم  اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فرانس کے جائل مونفلز  روٹر ڈیم اوپن ٹینس کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ، فرنچ ٹینس اسٹار نے کینیڈا کےفیلکس اوگر   کو فائنل میں اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ روٹر ڈیم اوپن ٹینس  کے فائنل میں فرانس کے جائل مونفلز اور کینیڈا کے فلیکس اوگر    مد مقابل ہوئے، فرانسیسی کھلاڑی نے میچ کے آغاز سے ہی اپنے حریف  کو دباؤ میں رکھا اور چھ، دو سے پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کر لی۔ میچ کے دوسرے سیٹ میں بھی کینیڈا کے فلیکس اوگر  کم بیک کرنے میں ناکام رہے اور مونفلز نے چھ، چار سے فتح حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ جائل مونفلز نے لگا تار دوسری بار روٹر ڈیم اوپن  ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔

رابطہ کیجیے