Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

روٹر ڈیم اوپن ٹینس،دیمتروف کا فاتحانہ آغاز ‏

روٹر ڈیم اوپن ٹینس،دیمتروف کا فاتحانہ آغاز ‏
February 11, 2020 10:55 am

روٹر ڈیم ( 92 نیوز) روٹر ڈیم اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، بلغاریہ کے ڈیمتروف نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، بلغارین ٹینس پلیئر نے کینیڈا کے ڈینس شاپوالوف کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ روٹر ڈیم اوپن ٹینس میں زبردست مقابلے جاری ہیں جہاں  بلغاریہ کے دیمتروف نے  ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ۔ بلغارین کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کے ڈینس شاپوالوف   کو شکست دی۔ ڈیمتروف  نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا  اور پہلے سیٹ میں چھ،تین سے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں کینیڈا کے ٹینس پلیئر شاپوالوف نے کم بیک کی سر توڑ کوششیں کیں لیکن ناکام رہے، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر بلغارین کھلاڑی نے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا ، ڈیمتروفکی جیت کا اسکور چھ،تین اور سات،چھ رہا۔

رابطہ کیجیے