روس کی جی 8 میں واپسی کی حمایت کرتاہوں ، امریکی صدر

روس ‏ جی 8 ‏ امریکی صدر واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز ڈونلڈ ٹرمپ
۲۱ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۰۳ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کی جی 8 میں واپسی کی حمایت کرتے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے رومانیہ کے صدر کلاس لوہینس کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کا جی7 میں شامل ہو کر اسے دوبارہ جی8 بنانا ایک مناسب عمل ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس کو دنیا کی اعلیٰ معیشتوں کے گروپ میں شامل کرنا بہت ضروری ہے۔  ٹرمپ نے کہا کہ وہ گروپ کے کسی ممبر ملک کی جانب سے روس کا نام واپسی کیلئے تجویز کرنے کی حمایت کریں گے۔

یوکرائن میں بحران کی وجہ سے 2014 میں روس کی جی8 کی ممبرشپ معطل کی گئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز