روس نے سرد جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کے امریکی الزامات مسترد کر دئیے



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۰ شام

ماسکو (92 نیوز) روس نے سرد جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کے امریکی الزامات مسترد کر دئیے۔

روسی صدر نے کہا معاہدے سے برطرفی کا اعلان پہلے امریکا کی جانب سے کیا گیا۔ امریکا نے اعلان کے بعد وضاحتیں دینا شروع کر دیں۔

روسی صدر ولاد میر پوٹن کے مطابق ایسے بیانات سے امریکا اور روس کے تعلقات مزید خراب ہوں گے جبکہ اس سے قبل روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر اس نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو امریکا بھی اس معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔

روس کو اس کے سیاسی نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ممنوعہ میزائل نصب کئے تو روس بھی ایسا ہی کرے گا۔



تازہ ترین ویڈیوز