Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روسی صدر کےنمائندہ خصوصی پاکستان پہنچ گئے ، ذرائع

روسی صدر کےنمائندہ خصوصی پاکستان پہنچ گئے ، ذرائع
January 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) روسی صدر کےنمائندہ خصوصی برائے افغانستان ، پاکستان پہنچ گئے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق زمیر کابلوو2 روزہ دورے پر رات گئے اسلام آباد پہنچے، وزارت خارجہ اور روسی سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوو نے وزارتِ خارجہ  میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات  کی ۔ ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات، افغان قیام امن سمیت مختلف علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور روس کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی جاری ہیں۔ ضمیر کابلوو کا 2 روزہ دورہ روسی صدر کی خواہش پر ہو رہا ہے۔