روسی صدر پیوٹن کا 12 برس بعد سعودی عرب کا دورہ

روسی صدر پیوٹن، 12 برس بعد، سعودی عرب، دورہ، ریاض، 92 نیوز
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۴ دن

ریاض (92 نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن 12 برس بعد سعودی عرب کے دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، ان کی آمد پر شاہی محل میں سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہمان صدر کا والہانہ استقبال کیا۔

اس دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے اور سعودی روایتی موسیقی بھی بجائی گئی، مختصر سے ملاقات کے بعد شاہ سلمان اور صدر پیوٹن کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا انعقاد ہوا۔ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پیوٹن کے دورے کے دوران سعودی عرب اور روس کے درمیان 2 ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

روسی صدر سعودی قیادت سے تیل کی پیداوار سے متعلق سمجھوتے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز