Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی
April 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں مہنگائی میں کمی ہوگئی، ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کردیئے گئے، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد پر آگئی، مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کردیئے، 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر، پیاز، گھی، تیل، انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق آٹا، مسٹرڈ آئل اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے، دالیں، کیلے اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔