Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کمی، 13 اشیاء سستی ہوگئیں

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کمی، 13 اشیاء سستی ہوگئیں
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی آئی  ہے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 8.14 فیصد ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 22 روپے 78 پیسے کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 5 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ہائی اسپیڈ ڈیزل، تازہ دودھ، خشک دودھ، دال ماش، دہی بھی مہنگے ہوئے۔

دوسری جانب ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 39 پیسے ،چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 13 پیسے، آلو کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 25 پیسے کی کمی آئی، آٹا، گڑ، ٹوٹا باسمتی چاول، دال مسور، مٹن اور بیف کی قیمت میں بھی رواں ہفتے کمی آئی۔