رواں ہفتے ملکی اسٹاک ایکسچینج میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ


۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۱ شام

کراچی (92 نیوز) اس ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس 9 ماہ بعد  40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک ہفتے میں81 ارب مالیت کے 2.32 ارب روپے کے شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 284 ارب روپے بڑھ کر 7796 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز