Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رواں سال کے آخر تک شاید کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے، امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی

رواں سال کے آخر تک شاید کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے، امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی
June 24, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کانگریس کے سامنے بیان میں کہا کہ رواں سال کے آخر تک شاید کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے۔ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی بولے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے امریکہ کا ردِ عمل ملا جلا تھا۔ صدر ٹرمپ نے ٹیسٹنگ کی رفتار کم کرنے کا نہیں کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک میں وائرس پر قابو پالیا لیکن کچھ ریاستوں میں وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔