Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
April 13, 2021

پشاور (92 نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔ چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گزشتہ صبح سات  بج کر 32 منٹ پر پیدا ہوچکا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے ہو گی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے ہماری کوشش ہے پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید ہو۔

اُدھر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی ایک ہی روز چاند دیکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہر سال رمضان اور عید کے چاند پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔ جسے ختم کرنے کے لیے رواں برس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا۔