رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں زور پکڑ گئیں

رمضان المبارک ، دوسرا عشرہ ، عید ، تیاریاں
۱۷ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام

 کراچی (92 نیوز) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں مزید زور پکڑگئیں ۔ درزیوں کے نخرے آسمان پر ہونے کے باعث خواتین کو سلائی میشنوں کی یاد آگئی۔

ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں کراچی کی خواتین کو سلائی میشنوں کی یاد آگئی، مرمت کیلئے مارکیٹوں کا رخ کرلیا۔

ادھر ہنرمند افراد بھی کاروبار کی چمک دھمک پر خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ عید سعید سے قبل کام میں تیزی آجاتی ہے۔

شہری درزیوں کے نخروں سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہے گھر پر ہی سلائی کا انتظام کیا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز