رسک الاونس اعلان کے بعد ملتان ریسکیو آفس میں تقریب کا انعقاد

۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۸ شام

ملتان (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ریسکیو 1122 کو رسک الاونس اعلان کے بعد ملتان ریسکیو آفس مین تقریب کا انعقاد ہوا۔ اہلکاروں نے تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔
وزیر اعلی کی جانب سے رسک الاونس ملنے پر ریسکیو اہلکار انتہائی پر جوش اورخوش نظر آئے۔ خوشی اتنی کہ ریسکیو 1122 کے دفتر میں جشن کا سماں بندھ گیا۔
رسک الاؤنس کی تقریب ریسکیو 1122 کے ملتان ہیڈ آفس چوک کمہاراں والا میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ رسک الاونس ہمارا حق ہے جو ملنے پر ہم بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز