راولپنڈی کی مارکیٹیں کھل گئیں ، رونقیں بحال


Rawalpindi bazar
10 اگست, 2020 12:07 شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) حکومتی اعلان کے بعد راولپنڈی  کی مارکیٹیں  کھل  گئیں، رونقیں بحال ہو گئیں ۔ تاہم متعدد شہری ایس او پیز عملدرآمد  کرتے دکھائی نہیں دے رہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث عائد پابندیاں ختم ہوگئیں ،راولپنڈی میں صدر، راجہ بازار، سمیت بڑے تجارتی مراکز میں گہما گہمی ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بازار اور مارکیٹیں کھولنے کی اجازت سے شہری اور تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔

شہری بھی کورونا کا زور ٹوٹنے اورمعمولات زندگی بحال ہونے پرخوش ہیں ، لیکن مہنگائی کی شکایت بھی کر رہے ہیں ۔

کاروبار، مارکیٹس، بازارکے ساتھ ساتھ ہوٹل بھی کھل چکے ہیں۔ تاہم کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ، اس لیے احتیاط اب بھی ناگزیر ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز