راولپنڈی ٹیسٹ ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


راولپنڈی ٹیسٹ ‏ سری لنکا ‏ ٹاس ‏ ‏92 نیوز مہمان ٹیم ‏
۱۱ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، سری لنکا کے کھانے کے وقفے تک 89 رنز بنائے

راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان میں کرکٹ بحال ہو گئی ، تاریخی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوور کھانے کے وقفے تک  بغیر کسی نقصان پر 89 رنز بنائے ۔

سری لنکن کپتان اور اوپنر کرونا رتنے  نے 57 جبکہ ساتھی اوپنر فرنینڈو نے 26 رنز بنائے ۔

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے محمد عباس ، شاہین شاہ آفریدی ،عثمان شنواری ،نسیم شاہ اور حارث سہیل  کو آزمایا مگر کوئی بھی کھلاڑی وکٹ حاصل نہ کر سکا۔

مہمان ٹیم دو روز قبل  ٓئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچ کھیلنے کیلئے  پاکستان پہنچی  ، اسلام آباد ائیر پورٹ پر مہمان ٹیم کا پی سی بی حکام نے شاندار استقبال کیا،لنکن ٹائیگرز کو اسٹیٹ لیول فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

ٹیسٹ کھیلنے سے متعلق اوپنر شان مسعود نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  بخوبی جانتا ہوں پرفارم نہیں کروں گا تو ٹیم میں بھی نہیں رہوں گا ، فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ٹیسٹ ڈیبیو کو شاندار بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔

معین خان ،راشد لطیف،محمد یوسف،شاہد آفریدی ،عمر گل  اور شعیب ملک کاکہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بہت خوش ہیں ،  برسوں سے اس لمحے کے انتظار میں تھے ۔

ادھر میچ کیلئےراولپنڈی میں 4500 پولیس اہلکار تعینات کرنے کے علاوہ گراؤنڈ اور ملحقہ علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔ اسٹیڈیم کے اردگرد کا علاقہ سیل  ہے ،  متبادل ٹریفک پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

میٹرو بس سروس 16 دسمبر تک روزانہ شام چار بجے سے چھ بجے عوامی سواری بند ہوگی،میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت صرف 50روپے رکھی گئی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز