راولپنڈی میں 500 روپے کے تنازع پر قصائی نے ساتھی قصاب کو قتل کر دیا

راولپنڈی ، 500 روپے ، تنازع ، قصائی ، ساتھی ، قصاب ، قتل
۲۵ جون, ۲۰۱۹ ۹:۳۵ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں 500 روپے کے تنازع پر قصائی نے ساتھی قصاب کو بےدردی سے قتل کردیا ۔ موقع پر موجود دیگر قصاب تماشا دیکھتے رہے۔ 92 نیوز کو فوٹیج موصول ہو گئی۔

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کی حدود میں واقع مذبح خانے میں قصاب کو قتل کردیا گیا۔ شاہ روز نامی قصاب کے 500 روپے گم ہوئے تو اس نے طیش میں آکر ساتھی قصاب ندیم کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پر درجنوں قصاب موجود تھے مگر کسی نے شاہ روز کو چھریوں کے وار کرنے سے نہیں روکا۔ گردن، سینے اور پیٹ میں چھریاں لگنے سے زخمی قصاب ندیم تڑپتا رہا اور دیگر قصاب تماشا دیکھتے رہے۔

زخمی قصاب تین روز تک اسپتال میں زیر علاج رہا مگر خون زیادہ بہہ جانے اور پھیپھڑوں میں زخم آنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔

ندیم کی عمر 30 سال تھی اور اس کے 3 کمسن بچے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ ندم کی موت کے بعد قتل کی دفعہ کا اضافہ کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز