Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی میں پیرودھائی بس اڈے کے قریب رکشہ میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی میں پیرودھائی بس اڈے کے قریب رکشہ میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق
December 4, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے مصروف ترین پیر ودھائی بس سٹینڈ کے قریب رکشہ میں دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسکلوسو فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی

راولپنڈی کے پیرودہائی بس اسٹینڈ کے قریب رکشہ میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا عینی شاہدین کے مطابق رکشہ میں پہلے آگ لگی پھر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد افضل خان ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی جو بانساں والی گلی پیرودھائی کا رہائشی تھا۔ تمام زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کی ایکسکلوسو فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں دھماکے کے فوری بعد دکان میں ایک دو مزید دھماکہ ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دھماکوں کے بعد دکان میں آگ لگ جاتی ہے، فوٹیج میں زخمی شخص سڑک پر پڑا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او سمیت پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی تحقیقات محکمہ انسداد دہشتگردی کو سونپ دی گئی، ایف آئی آر بھی سی ٹی ڈی تھانہ میں درج ہو گی۔ بظاہر دھماکہ دیسی ساختہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ میں بارود کے ساتھ بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔ پیرودہائی دھماکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے تین دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے۔