Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی میں معذور گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں معذور گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
January 17, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں معذور گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار ہو گئے۔

راولپنڈی تھانہ بنی کے علاقے میں 10 سالہ معذور بچی پر گھریلو مالکن کے تشدد میں تھانہ بنی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ مظلوم بچی ثناء کا کہنا ہے کہ مالکن تھپڑوں اور ڈنڈوں کے ذریعے تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

ایس پی راول رائے مظہر کا کہنا ہے کہ ساہیوال کی رہائشی ثنا منظور ایک پاؤں سے معذور بھی ہے ، بچی کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈسڑکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو علی عابد نقوی کا کہنا ہے کہ بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی حفاظتی تحویل میں رہے گی۔ دوسری جانب بنی پولیس نے ملزمان میاں بیوی کو مقامی عدالت پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے۔